عالمی ادارے رائٹرز سے نقل کرتے ہوئے مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کی جانب سے امریکی F-16 لڑاکا طیاروں کے حصول پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے فون پر بات چیت کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں کہا کہ انہوں نے پاکستان کو F-16 لڑاکا طیارے کے لیے امدادی پیکج فراہم کرنے کے امریکی فیصلے پر اپنے امریکی ہم منصب سے نئی دہلی کی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی وزیر دفاع کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام کے مطابق دونوں رہنماوں نے امریکہ بھارت دفاعی تعاون پر بھی بات چیت کی اور فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی عزم پر زور دیا۔
امریکی ساختہ F-16 لڑاکا طیارے پاکستان کے فوجی ہتھیاروں کا ایک اہم حصہ ہیں اور بھارت اس کے پڑوسی اور اہم حریف کے طور پر اس بات سے پریشان ہے کہ مذکورہ فضائی بیڑے کو اسلام آباد اس ملک کے خلاف استعمال کرے گا۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی محکمہ خارجہ نے 450 ملین ڈالر کے معاہدے میں پاکستان کو نئے فوجی ہتھیاروں کی ممکنہ فروخت اور فروخت کردہ ایف-16 طیاروں کی مرمت کے لیے معاونت فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔
آپ کا تبصرہ